ہوماسلام آباداسلام آ باد: تھانہ شالیمار پولیس کی بڑی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار،دو کروڑ روپے ما لیت کا لوٹا گیا مال برآمد

اسلام آ باد: تھانہ شالیمار پولیس کی بڑی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار،دو کروڑ روپے ما لیت کا لوٹا گیا مال برآمد

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آ باد تھانہ شالیمار پولیس کی بڑی کارروائی ،دو ڈکیت گرفتار کرکے قبضہ سے تقریبا 2کروڑ روپے ما لیت کا لو ٹا گیا ما ل مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق برآمد مال میں ایک رینج روور گاڑی، ہیوری بائک شامل ہیں جبکہ ڈیجیٹل کیمرے، گھڑیاں، دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان میں عما د غنی اور یو شع شامل ہیں،ملزمان نے ایف ٹین ٹو میں اسلحہ کی نوک پر گھروالوں کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔