ہومپاکستاناکبر بابر کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور خفت مٹانے کی مایوس کن کوشش ہے،احمد جواد

اکبر بابر کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور خفت مٹانے کی مایوس کن کوشش ہے،احمد جواد

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف نے اکبرایس بابر کی تیارکردہ رپورٹ اور اس میں کئے گئے دعوں کو یکسر مسترد کردیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد نے کہا کہ اکبر بابر کی رپورٹ انکے ذہن کی اختراع، جھوٹ کا پلندہ اور خفت مٹانے کی مایوس کن کوشش ہے۔ اکبر بابر الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت معاملے کو سیاست کی نذر کرکے حتمی ناکامی سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، اکبر بابر بے بنیاد اور من گھڑت درخواست کے بل پر پہلے ہی الیکشن کمیشن اور قوم کے 7 برس ضائع کر چکے ہیں، موصوف معاملے پر کمیشن سے قانون کی بجائے اپنی خواہشات کی روشنی میں کارروائی چاہتے ہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور اسکی مقرر کردہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مانگی گئی تمام دستاویز فراہم کیں، تحریک انصاف نے اپنے 40 ہزار عطیات کنندگان کی تفصیلات جمع کروائیں، تحریک انصاف کا سارا پیسہ قانونی بنکنگ چینلز سے آیا ہے، تحریک انصاف نے کسی قسم کی ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی،تحریک انصاف کیخلاف اپنے جھوٹے دعوں کی شہادت میں موصوف نے کاغذ کا ایک ٹکڑا آج تک پیش نہیں کیا،تحریک انصاف نے رضاکارانہ طور پر درخواست گزار کو اپنی دستاویز کے ملاحظے کی اجازت دی، اکبر بابر اس سے پہلے بھی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار اور بعد ازاں معافی مانگ چکے ہیں،اکبر بابر کی کی پریس کانفرنس سکروٹنی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو دبا ؤمیں لانے کی شرمناک کوشش ہے،یہاں وہاں بھاگنے اور بار بار موقف تبدیل کرنے سے جھوٹ سچ میں بدلے گا نہ ردی چھاپنے سے قوم گمراہ ہوگی،کمیشن سے بھاگنے دیں گے نہ مقدمے کو مزید التوا کا شکار کرنے کی اجازت دیں گے،کمیشن کے وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کرتے ہوئے موصوف کے ہر جھوٹ کا پردہ چاک، اس کے عزائم قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔