ہوماسلام آباد25جولائی کوسیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے،نسیمہ وانی

25جولائی کوسیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے،نسیمہ وانی

راولپنڈی(آئی پی ایس )ایل اے 43 ویلی 4سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی مسلم لیگ ن کی امید وار نسیمہ وانی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو انشااللہ سیٹ جیت کر قیادت کو تحفہ دیں گے، حلقہ کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گی ،کسی کو انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نسیمہ وانی کا کہنا تھا کہ کارکنان نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، راولپنڈی کی قیادت اور کارکنان سب مل کر میری کیمپین چلا رہے ہیں، نسیمہ وانی کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام کی ہر فورم پر آواز بنوں گی، میں خود ایک کشمیری ہوں ،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ،خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔