Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانآزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، فرخ حبیب

آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر ہر شہر اور صوبے کی بیٹی بن جاتی ہیں، یہ بہروپیے جہاں جائیں وہاں کا روپ دھار لیتے ہیں، وزیراعظم کشمیریوں کی موثر آواز ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔منگل کو وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بہروپیے کشمیر کے دورے پر ہیں، ان کو کشمیر کی تاریخ کا کچھ پتہ ہی نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو شادیوں پر مودی کو دعوت دے کر بلا لیتے ہیں، یہ بھارتی اداکاروں سے مل کر خوش ہوتے ہیں، کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے ان کی زبان کانپنا شروع ہو جاتی ہے، یہ مودی کو خوش کرنے کیلئے کشمیری حریت رہنماوں سے نہیں ملتے۔فرخ حبیب نے کہا کہ کہ کیلبری کی طرح نواز شریف کی کشمیر میں ہونے کی جعلی تصویر لگائی، مریم نواز کے جھوٹ کئی بار پکڑے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، کشمیری جانتے ہیں عمران خان ہی دنیا میں ان کے سچے سفیر ہیں، عمران خان نے مودی کی انتہا پسند سوچ کو دنیا میں بے نقاب کیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے، ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا، ن لیگ نے 12، پیپلزپارٹی نے 7 اکانٹس چھپائے، پارٹی اکاونٹس کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا، ان کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟ کیا پارٹی اکاونٹس کو بھی پاپڑ والوں کیلئے استعمال کیا گیا، یہ اداروں میں آکر حساب کیوں نہیں دیتے؟ ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔