Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینعالمی ادارہ صحت نے مختلف کورونا ویکسین لگوانے کو خطرناک قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے مختلف کورونا ویکسین لگوانے کو خطرناک قرار دے دیا

جنیوا،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے مختلف کورونا ویکسین لگوانے کو خطرناک قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہی قسم کی کورونا ویکسین لگوائی جائے بصورت دیگر خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کو ملانے اور آمیزش کا بڑھتا رجحان نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لوگوں میں بڑھتے مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کے ملاپ کے رجحانات صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محدود معلومات کی بنیاد پر مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی آمیزش کے نتائج مضر صحت ہو سکتے ہیں اور یہ ممالک میں انتشار کی صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں کیونکہ شہری خود ہی فیصلہ کرنا شروع کر دیں گے کہ کون کس وقت کس قسم کی خوراک لے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی مختلف ممالک کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی الگ الگ خوراکیں لی جا سکتی ہیں۔ جس پر ڈبلیو ایچ او نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔