ہوماسلام آبادمایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے۔قومی کرکٹر شاداب خان کی پوٹھوہار (این اے 52 )پارک آمد اور پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پارک میں پودا لگایاشاداب خان نے پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور راولپنڈی میں پارکس کے حوالے سے پی ایچ اے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کیڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی میں قومی اور روائتی کھیلوں کی بھر پور انداز میں سرپرستی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو پارکس میں کھیلوں اور جسمانی ورزشوں کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کررہاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔