ہومپاکستانجہاں پاکستان جیسی فوج نہ ہو وہاں غزہ جیسی صورتحال ہوتی ہے ، سردار تنویر الیاس

جہاں پاکستان جیسی فوج نہ ہو وہاں غزہ جیسی صورتحال ہوتی ہے ، سردار تنویر الیاس

مظفرآباد/راولاکوٹ (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے یوم آزادی کی مناسبت سے ہم ہیں پاکستان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 77سالوں سے کشمیری پاکستان کا حصہ بننے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جہاں پاکستان جیسی فوج نہ ہو وہاں غزہ جیسی صورتحال ہوتی ہے ،مسلح افواج نے پاکستان، آزادکشمیر کو غزہ نہیں بننے دیا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے کشمیرپر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، دو قومی نظریئے پر ہم ایمان رکھتے ہیں، کشمیری سبز ہلالی پرچم میں دفن ہوتے ہیں ،یہی پرچم ہمارا محور و مرکز ہے ہندوستان کو کشمیرسے نکلنا ہوگا ۔یوم آزادی کی مناسبت سے ہم ہیں پاکستان جلسہ عام، قومی پرچموں کی بہار، ملک کے معروف گلوکاروں کے ملی نغموں نے سماں باندھ دیا۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا جلسہ گاہ آمد پر پرتپاک استقبال آتش بازی روائتی پگڑی پہنائی گئی ، آزادکشمیر بھر سے قافلوں کی صورت میں ہزاروں افراد جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔