ہومشوبزکروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار انتقال کر گئے

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار انتقال کر گئے

مبئی(آئی پی ایس )کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار98 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ دلیپ کمار کو گذشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹویٹ کی کہ بھاری دل اور گہرے دکھ کے ساتھ میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے پیارے دلیپ کمار کچھ منٹ پہلے انتقال کرگئے ہیں۔ ہم خدا کی طرف سے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔لیجنڈری اداکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ وہ طویل بیماری کے بعد بدھ کی صبح 7:30 بجے وفات پا گئے۔دلیپ کمار کو پہلے 6جون کوسانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تھا، ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاwنٹ سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ وٹس ایپ کے فارورڈ میسیجز پر یقین مت کیجیے، صاحب کی حالت بہتر ہے۔ آپ کی دعاwں کا شکریہ۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ دو سے تین دن میں اپنے گھر ہوں گے۔ دلیپ کمار کو 11 جون کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔دلیپ کمار گذشتہ کچھ سالوں سے گردے کی تکلیف اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے ہیں۔ کچھ سال پہلے اداکار نے اپنی سالگرہ ہسپتال میں منائی تھی جہاں ان کا بخار اور ٹانگ میں سوجن کے لیے علاج جاری تھا۔گذشتہ سال مارچ میں ملک گیر لاک ڈاون کے نفاذ سے قبل دلیپ کمار نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو احتیاطی تدبیر کے طور پر مکمل آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔دلیپ کمار جن کا اصل نام یوسف تھا، انڈین سینما کی کئی مشہور اور تاریخی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں نیا دور، مغل اعظم، دیوداس، رام اور شیام، انداز، مدھومتی اور گنگا جمنا شامل ہیں۔دلیپ کمار کو ایک اداکار کے ساتھ ایک نفیس انسان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ وہ 11 دسمبر 1922 میں پشاور کے قصہ خوانی محلے میں پیدا ہوئے تھے۔چند سال قبل ان کی سوانح حیات دلیپ کمار: دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو میں ان کی زندگی کے مختلف پہلووں پر نظر پڑتی ہے لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں جتنا بتایا ہے اس سے کہیں زیادہ انہوں نے چھپایا ہے۔اپنے زمانے کی خوبصورت ترین اداکارہ مدھوبالا سے ان کے عشق کے قصے بہت مشہور رہے لیکن انہوں نے اپنی عمر سے 20 سال سے زیادہ کم عمر اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ دلیپ کمار نے 60 سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اداکاروں کے لیے مشعل راہ رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔