ہومپاکستانقومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20تک کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20تک کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں مدتوں سے ترقی کے منتظر ملازمین کی سن لی گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پہلی بار میرٹ پر ترقیاں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے گریڈ ایک سے 20 تک کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی ، قومی اسمبلی کے ڈھائی سو سے زائد ملازمین کو ترقیاں دی گئیں ، کورسز کے باوجود ملازمین کئی سال سے ترقیوں کے منتظر رہے، ملازمین میرٹ پر ترقیاں ملنے پر خوشی سے نہال،سپیکر سے اظہار تشکرکیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔