ہومپاکستانصدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا کی ملاقاتیں، سفارتی اسناد پیش کیں

صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفرا کی ملاقاتیں، سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری سے ویتنام، مالدیپ اور آئرلینڈ کے سفرا نے ملاقاتیں کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔صدر مملکت نے سفرا کو پاکستان میں تقرری پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سفرا پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے، پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر، مینو فیکچرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔سفرا کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔