Wednesday, May 6, 2026
ہومپنجابپنجاب حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی

پنجاب حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی

لاہور(سب نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کردیں، صوبے میں تقریبات سے قبل تمام صوبائی اوراضلاعی داخلی خارجی راستوں پرسخت سکیورٹی چیکنگ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانیکی ہدایات کی گئیں ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نیاہم عمارتوں، دفاتر، حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں تقریبات سے قبل فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔

یوم آزادی کی تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے۔اسلحیکی نمائش اورہوائی فائرنگ کیخلاف سخت ترین ایکشن اورون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔

پنجاب بھر میں ون ویلنگ اورریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں چیف ٹریفک آفیسر،چھوٹیشہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹاسک فورس کیسربراہ مقرر ہونگے۔

حکام کو ہدایت کی گئیں ہے کہ سکیورٹی پرتعینات عملہ تقریبات کیاختتام اورشرکا کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔ بازاروں، پارکس اور شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔