Wednesday, May 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزفوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا، قمر زمان کائرہ

فوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے پر کہنا ہے کہ فوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو پابند کیا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے اپنے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔