ہومبریکنگ نیوزفہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فہد ہارون اس سے پہلے بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں جب ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔
وہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔