اسلام آباد (آئی پی ایس ) تھانہ سنبل کی حدود میں میں غیرملکی شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں گیسٹ ہاوس میں چائنیز شہریوں کی آپس میں لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران ایک چائنیز شہری نے دوسرے چائینز کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق سر میں گولی لگنے سے غیرملکی شہری شدید زخمی ہو گیا، جسے ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بھی چائنیز شہری تھا جو فرار ہوگیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سنبل اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
