فیصل آباد(آئی پی ایس )سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، اِنا لِلہِ واِنآ اِلیہِ راجِعون۔ عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔عابد شیر علی کی اہلیہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے لیگی رہنما کیلئے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنماعابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
