ہومتازہ ترینکورونا کی نئی قسم لیمبڈا نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا

کورونا کی نئی قسم لیمبڈا نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا

لندن،دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلا کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا، ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور یہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا برطانیہ، چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران برطانیہ میں وائرس لیمبڈا کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی ڈیلٹا قسم کو زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا تھا جو بھارت سے دیگر ممالک میں پھیلا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس سے چھٹکارے کے لیے ماہرین مختلف تجربات کر رہے ہیں تاہم ہر کچھ عرصے ماہ کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ جاتی ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کو تیزی سے کورونا ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔