Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا گیا

عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا۔
چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔