ہوماسلام آبادڈی ایم اے کا ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ

ڈی ایم اے کا ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کا ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن علی اصغر نے اپنی نگرانی میں ٹیمز تشکیل دے دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد شہر میں مختلف مراکز اور شاہراوں پر خصوصی آپریشن کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی غیر قانونی اور بغیر این او سی تشہیری مہم کی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح گرین بیلٹس سمیت مارکیٹس میں نا جائز قبضہ جات،سٹالز ہولڈر کو وارننگ ہے کہ وہ خود رضا کارانہ طور پر ہٹ جائیں ورنہ ورنہ ہم قانونی کاروائی کرتے ہوے وہ جگہ واگزار کروائی جاے گی۔ڈائریکٹر ڈی۔ ایم۔ اے کیپٹن(ر)علی اصغر کا مذید کہنا تھا کہ کرپشن کسی صورت میں برداشت نہیں کی جاے گی۔ میڈیا ہمارا بازو بنیں اور نشاندہی کریں،ہم کاروائی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔