لاہور،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل کے ساتھ طلب کر لیا۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 30 روز میں پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کا کہا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رواں ماہ کے اختتام تک ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوں، منی ٹریل نا دینے کی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز گاڑیوں، بینک اکانٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بانڈز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔
ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل کیساتھ طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
