ہومتازہ ترینجیکب آباد میں خسرہ نے تباہی مچادی،مہلک وبا2 ماہ میں 76 بچوں کو نگل گئی

جیکب آباد میں خسرہ نے تباہی مچادی،مہلک وبا2 ماہ میں 76 بچوں کو نگل گئی

جیکب آباد(آئی پی ایس )جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء نے تباہی مچادی، وباء نے گذشتہ دو ماہ میں 76 بچوں کو نگل لیا، سندھ حکومت اور محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، کئی بچے خسرہ کی وباء میں مبتلا، مزید اموات کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع بھر میں خسرہ کی وباء نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور گذشتہ دوماہ کے دوران ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں 76 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس وقت بھی کئی بچے خسرہ کی وباء میں مبتلا ہیں جیکب آباد میں خسرہ کی وباء سے بچوں کی اموات کا سندھ حکومت یا محکمہ صحت نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جیکب آباد ضلع کی تحصیل ٹھل اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہے صرف ٹھل تحصیل میں اب تک 56 بچوں کی اموات رپورٹ کی گئی ہیں، خسرہ سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی سینکڑوں بچے اس جان لیوا وباء میں مبتلا ہیں لیکن محکمہ صحت کی جانب سے اس کی روکتھام یا علاج کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔