ہومتازہ ترینیوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور اسلام آباد کے تعلیمی قائدین کی ملاقات

یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور اسلام آباد کے تعلیمی قائدین کی ملاقات

اسلام آباد،یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن جنوبی پنجاب کے مذہبی اور سماجی کارکنان کے وفد نے اسلام آباد کے تعلیمی قائدین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد پاکستان میں اعلی تعلیمی اداروں، مدارس اور اقلیتوں کے درمیان مفاہمت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اس وفد کی سربراہی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب شاہد رحمت نے کی۔اسلام آباد سے تعلیمی قائدین میں چانسلر پریسٹن یونیورسٹی عبدالباسط، وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی ڈاکٹر حجازی سید، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان رضا چوہان، سیکریٹری آی بی سی سی پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، قائد اعظم یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق علی، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار اور کئی دوسرے قائدین نے یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے وفد کو خوش آمدید کہا۔یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن وفد کے ممبران نے اپنی جاری کوششوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ان کے مطابق یہ تنظیم اخلاقی اقدار کے ذریعے پاکستانی معاشرے میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔ جس سے نوجوان نسل کے اذہانوں میں ثقافتی، سماجی اور مذہبی احترام کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام تعلیمی قائدین نے یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سوشل سائنسز کے کورڈینیٹر جنرل مرتضی نور کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ سب کا اِس بات پر اتفاق ہے، کہ مرتضی نور ، یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کیلئے بہت ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ماضی میں بھی مرتضی نور نئی قومی تعلیمی پالیسی کے لیے تعلیمی اداروں کے مابین ڈائیلاگ اور امن سازی کے لئے بین الصوبائی کانفرنسیں کروا چکے ہیں ۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سوشل سائنسز کے ذریعے نوجوانوں کی کردار سازی میں کام ہو سکتا ہے۔ ان کی مطابق وفاقی وزارت برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کا یکساں قومی نصاب منصوبہ سکولوں کی سطح پر تفاوت کو ختم کرنے اور ملک میں سب کیلئے ایک ہی قسم کی تعلیمی سہولیات مہیا کرے گا۔تمام شرکا کو یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی۔ تعلیمی قائدین نے یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ممبران کو مکمل تعاون کا یقین دلایا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔