Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانعدالتی فیصلوں پرعمل کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنا پڑیں گے، لیاقت بلوچ

عدالتی فیصلوں پرعمل کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنا پڑیں گے، لیاقت بلوچ

لاہور(آئی پی ایس )جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ عام انتخابات عدم استحکام کی خوفناک صورت بن گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی عوامی مینڈیٹ کا حل تلاش کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے، عدالتی فیصلوں پرعمل کے لیے سیاسی قیادت کو سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھولنا پڑیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔