Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے مری پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے مری پہنچ گئیں

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے مری پہنچ گئیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پہلے ہی سے چھانگلہ گلی میں واقع رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس پیر کے روز مری میں طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کی اعلی قیادت، وزرا اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔