Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانتحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جمہوریت میں مسلح اور پرتشدد کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں، طاقت اور تشدد سے پاک سیاست کا حصول پوری دنیا کی جمہور پسند اقوام کیلیے ایک بڑے چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔پاکستانی عوام کی پسندیدہ ترین اور نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف امن، مکالمے اور دلیل کی علمبردار ہے،دنیا کے کسی کونے میں بنیادی انسانی حقوق، آئین و قانون اور جمہوری اقدار پر حملہ جمہوریت کے عالمی وجود پر حملہ ہے جس کے تدارک کیلیے اہلِ عالم کو مل کر اقدام کرنے چاہئیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک تمنائیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔