Monday, May 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیب کا نیا توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری

نیب کا نیا توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد: نیب کے نئے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق توشہ خانہ نئے کیس میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرائل جیل میں ہی ہوگا، جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز نیب کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، نیب کی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔