Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانآٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، وزیراعلی پنجاب نے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی

آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، وزیراعلی پنجاب نے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی

لاہور: آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی.

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی ،

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا ۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا ۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا،

مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی،

جائز مسائل کے حل کے لئے آپ کو ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔