Sunday, May 17, 2026
ہومدنیاٹرمپ پر حملے کے عینی شاہد نے فائرنگ سے قبل پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نشاندہی کر دی تھی

ٹرمپ پر حملے کے عینی شاہد نے فائرنگ سے قبل پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نشاندہی کر دی تھی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کی دوران فائرنگ کے واقعہ کے عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے عینی شاہد نے ٹرمپ پر فائرنگ سے قبل ہی پولیس کو مبینہ حملہ آور کی نشاندہی کر دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ کے عینی شاہد گریگ نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو واقعہ سے قبل حملہ آور کے بارے میں بتایا تھا،لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ مشکوک شخص بندوق کے ساتھ چھت پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، واقعہ میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا۔ اس دوران ان کے کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

سابق امریکی صدرٹرمپ کو طبی چیک اپ کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو ہلا ک کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔