اسلام آباد، (سب نیوز)
پاکستان نے مملکت ناروے کی دستور ساز دن (یومِ آئین) کے موقع پر ناروے کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس حوالے سے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ:
“پاکستان مملکت ناروے کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔”
دریں اثنا، اوسلو میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی ناروے کے یومِ آئین کے پُرمسرت موقع پر ناروے کی حکومت اور عوام کو گرمجوش مبارکباد پیش کی ہے۔
