Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف سے قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان،تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کا حکومتی وعدہ

آئی ایم ایف سے قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان،تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کا حکومتی وعدہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان بنا لیا گیا۔تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، زرعی شعبے سے حاصل آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانا شرائط میں شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 1.25 فیصد اضافے کا پلان ہے۔ ری ٹیلرز اور برآمد کنندگان بھی اضافی ٹیکسوں کی زد میں آئیں گے۔

علاوہ ازیں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تاجروں کی رجسٹریشن کی جائے گی اور ڈیجٹلائزیشن کیذریعے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے گی۔مزید اس حوالے سے مختلف شعبوں کو حاصل چھوٹ اور سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ پلان میں شامل ہے جبکہ بجلی اور گیس ٹیرف میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو کی وصولی کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔