ہومتعلیماوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے
اسلام آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے یونیورسٹی کی نئی پالیسی اور تعلیمی سرگرمیوںکے سالانہ کیلنڈر کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15۔جولائی سے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔پہلے مرحلے کے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ ایف اے سرٹیفیکیٹ کورسسز بی ایس)فیس ٹو فیس( ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری( /بی ایس/بی ایڈ پروگرامز شامل ہوں گے۔ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی نے حال ہی میں اپنی تمام تعلیمی ، تدریسی اور انتظامی امور آن لائن سسٹم پر منتقل کردئیے ہیں ، اس لئے ڈیجٹلائزیشن کے تحت میٹرک اور ایف اے پروگراموں سمیت تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلے آن لائن ہونگے۔طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائزر اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی طلبہ داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی آن لائن دستیاب ہونگے۔ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم طلبہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں قائم کردہ ‘کمپیوٹر لیباٹریوں’سے مفت استفادہ کرسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔