کراچی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کورونا وائرس سے کراچی میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھے۔ جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا،ڈاکٹر عبدالرزاق کی پوری زندگی اشاعت اسلام کی ترویج وتبلیغ میں گزری۔ عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ انکی وفات کا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا،اللہ پاک انکی دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے،انہوں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ہمیشہ شفقت و محبت کا معاملہ فرماتے تھے۔ پاکستان بالخصوص دین پسند حلقے و مذہبی طبقیکا بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقین و اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہیں، پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی کامل مغفرت فرمائے۔ آمین
وفاق المدارس العربیہ کے امیر ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کورونا کے باعث انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
