ہومپاکستانٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا،فواد چوہدری

ٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا،فواد چوہدری

اسلام آباد ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا اور سوال کیا ہماری عدالتیں کیاکر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کیں توملک اقتصادی بحران سے باہرنہیں نکلے گا ، ٹک ٹاک ،نیشنل بینک صدرکے فیصلے پڑھ کرسرچکراگیاہے، ہماری عدالتیں کیاکر رہی ہیں ؟ پہلے ہی ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم ہاتھوں اربوں ڈالرنقصانات برداشت کررہا ہے۔یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کو نااہلی قرار دیتے ہوئے فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ صدر نیشنل بینک اور چیئرمین نیشنل بینک اپنے عہدوں کے اہل نہیں لہذا دونوں فوری طور پر اپنے اپنے عہدے چھوڑ کر گھر جائیں۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔