اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا بری امام مارکیٹ کا دورہ ، پرائس لسٹ اور پلاسٹک شاپرز پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بری امام مارکیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس پر پرائس لسٹ اور پلاسٹک شاپرز پر پابندی کے حوالے سے چیکنگ کی ، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں ۔
