اسلام آباد،وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و سینئر رہنما تحریک انصاف آزاد سردار تنویر الیاس کو حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ اور مرحوم صغیر چغتائی کی اہلیہ شاہد صغیر کو حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری، سردار تنویر الیاس کا ٹکٹ انکے پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید اور شاہدہ صغیر کا انکے فرزند احمد صغیر نے وصول کیا۔سردار افتخار رشید کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس حلقہ وسطی باغ سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی تنویر الیاس کے متحرک ہونے سے مضبوط قوت بن چکی ہے، تنویر الیاس کو حلقہ وسطی باغ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، احمد صغیر نے کہا کہ میرے والد صغیر چغتائی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی انکا مشن جاری رکھوں گا، حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، پی ٹی آئی حکومت حلقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، والد محترم کی طرح انکے خاندان کا ہر فرد اپنے عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔
ہوماسلام آبادسردار تنویر الیاس کو ایل اے 15 اور مرحوم صغیر چغتائی کی اہلیہ کو ایل اے 22 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری
سردار تنویر الیاس کو ایل اے 15 اور مرحوم صغیر چغتائی کی اہلیہ کو ایل اے 22 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
