ملتان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہامریکہ کواڈے دینے سے انکارہم نے ملکی مفادمیں کیا۔اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملات پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ذمہ داران کی ناصرف نشاندہی کی بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی، پاکستان کی عدلیہ اور انتظامیہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو سلجھانے کے لیے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا، چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔امریکا کو فوجی اڈوں کی حوالگی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا۔
امریکہ کواڈے دینے سے انکارہم نے ملکی مفادمیں کیا،وزیرخارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
