ہومبریکنگ نیوزمذہب کے نام پر توڑ تھوڑ ، علماء سوات واقعے کا نوٹس لیں، احسن اقبال

مذہب کے نام پر توڑ تھوڑ ، علماء سوات واقعے کا نوٹس لیں، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوات کے واقعے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر توڑ تھوڑ کی گئی، علما اور ایوان سوات واقعے کا نوٹس لیں اور کمیٹی بنائے جو قومی لائحہ عمل دے، نوٹس نہ لیا تو انارکی سب کو جلا دے گی،

کسی کی لاش کی بیحرمتی نہیں کی جاسکتی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سوات میں رونما ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ہجوم کے ہاتھوں انصاف کے اہتمام کا رجحان روکنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاشرہ شدید انتشار کا شکار ہوجائے گا۔احسن اقبال نے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سمجھائیں کہ کسی بھی معاملے میں قانون ہاتھ میں لے کر خود انصاف کرنے کے بجائے معاملات کو نظامِ انصاف کے حوالے کریں تاکہ متعین طریقِ کار کے تحت قانونی کارروائی ہو ۔

متعلقہ ملزم کو، جرم ثابت ہونے پر، سزا سنائی جاسکے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے اور بھیڑ کے ہاتھوں موقع پر انصاف یقینی بنانے کے رجحان کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نراجیت سب کچھ جلاکر خاک کردے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔