اسلام آباد (سب نیوز )سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کرنے پر خواتین اراکین نے انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ثنا اللہ مستی خیل نے اپنے خطاب کے دوران خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، خواجہ صاحب ہم عوام کا ووٹ لے کر آتے، ٭٭٭٭ چک کر نہیں آتے۔ڈپٹی اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کے نامناسب الفاظ حذف کروا دئے۔ لیکن خواتین ارکان شکایت کیلئے اسپیکر کے چیمبر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے سپیکر کے سامنے یہ مطالبہ کیا کہ ثنااللہ مستی خیل کو فوری معطل کیا جائے۔
ہومبریکنگ نیوزنامناسب الفاظ کی ادائیگی پر خواتین اراکین اسمبلی کا ثنا اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا مطالبہ
نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر خواتین اراکین اسمبلی کا ثنا اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
