ہومٹاپ سٹوریوزیرِ اعظم مولانا فضل الرحمٰن کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم مولانا فضل الرحمٰن کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد،مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی،
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا،
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کی ۔
وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔