ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیوں کے قیام کا سرکلر جاری،کونسا ممبر کس کمیٹی کا حصہ ہوگا ، تحریک انصاف کو کتنی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی؟دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر

قومی اسمبلی کی 40 قائمہ کمیٹیوں کے قیام کا سرکلر جاری،کونسا ممبر کس کمیٹی کا حصہ ہوگا ، تحریک انصاف کو کتنی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی؟دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(کاشف رفیق) قومی اسمبلی کی کل چالیس قائمہ کمیٹیاں قائم ہونگیں ، چار ہاؤس کمیٹیاں ہونگیں جبکہ 36 قائمہ کمیٹیاں ایوان میں پارٹی نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کی جائیں گی ۔
سنی اتحاد کونسل کو دس قائمہ کمیٹیاں ملیں گی،، ایک قائمہ کمیٹی جے یو آئی ف کو دئیے جانے کا امکان ہے۔
اس طرح 8 قائمہ کمیٹی پیپلزپارٹی کو ملیں گئیں جبکہ 17 قائمہ کمیٹیز ن لیگ اور انکے اتحادیوں کو ملیں گئیں ،، تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تحریک انصاف کو ملے گی جس کے لیے ممکنہ طور پر شیخ وقاص اکرم مضبوط امیدوار ہیں ۔
تحریک انصاف مولانا فضل الرحمن کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دینے پر آمادہ نہیں ہوئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔