ہومپاکستانورلڈبینک کی جانب سے پنجاب کے16اضلاع کیلئے مالی امداد

ورلڈبینک کی جانب سے پنجاب کے16اضلاع کیلئے مالی امداد

اسلام آباد،پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 44کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے، سیکرٹری اقتصادی امور اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ ہفتہ کو وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کیا جائے گا،پنجاب کے 16اضلاع میں 2ہزار دیہات اور ان سے منسلک 8ہزار علاقے مستفید ہوں گے۔بہاولنگر، بہاولپور،ڈی جی خان،لودھراں،ملتان،مظفرگڑھ،رحیم یارخان ،راجن پور،بھکر،چکوال،چنیوٹ،جھنگ،خوشاب،میانوالی،پاکپتن اورسرگودھا بھی منصوبے کاحصہ ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا کہ منصوبے سے وزیراعظم عمران خان کے لوگوں پر سرمایہ کاری کے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے،منصوبے سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہو گا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔