ابوظہبی،بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھن گئی، رواں برس ہونے والا ٹی 20ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایونٹ کو یواے ای منتقل کیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کی منتقلی کے حوالے سے چند دنوں میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔میگا ایونٹ 17اکتوبر سے ہوگا، فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 16ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔
ٹی 20ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
