ہومشوبزحکومتی سرپرستی مل جائے تو دنیا کی کسی بھی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتے ہیں ' ریشم

حکومتی سرپرستی مل جائے تو دنیا کی کسی بھی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کر سکتے ہیں ‘ ریشم

لاہور، نامور اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ اگر حکومتی سطح پر فلم انڈسٹری کی سرپرستی کی جائے اور اسے درست سمت مل جائے تو ہم کسی بھی ملک کی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی مرتب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اگر اس پر حقیقی معنوں میں پیشرفت ہوتی ہے تو اس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دنیا کے جن ممالک میں بھی فلمیں بن رہی ہیں ان کا کیا رجحان ہے ، وہاں کونسی سے ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ، سب سے بڑھ کر ہمیں اپنی فلموں کیلئے دنیا میں مارکیٹ تلاش کرنی ہے جسے ان ممالک کی زبان میں ڈب کر کے پیش کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔