ہومپاکستانافغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، فواد چوہدری

افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ امریکہ پاکستان کو تجارت کی نظر سے دیکھے ،اگر بھارت سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو پاکستان،بھارت اور چین دنیا کی دو بڑی منڈیوں کے سنگم پر ہوگا ،جغرافیائی لحاظ سے پاکستان اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان کی سرحد امریکہ اور طالبان کو استعمال نہیں کرنے دیں گے ، افغانستان میں اگر حالات خراب ہوئے تو پاک افغان بارڈر بند کر دیں گے ،افغانستان میں مستحکم حکومت کیلئے تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کیا جائے ،افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے ، امریکہ چین تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان 1970کی طرح دوبارہ کردارادا کر سکتا ہے ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ امریکی جریدے کو دیے جانے والے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو تجارت کی نظر سے دیکھے ، وزیراعظم عمران خان ہندوستان کیساتھ بہترتعلقات کیلئے پر امید ہیں ،اگر ہندوستان سے ہمارے تعلقات ٹھیک ہوتے ہیں تو جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دنیا کی دو بڑی منڈیوں بھارت اور چین کے درمیان اہمیت کا حامل ہوگا ،وزیراعظم عمران خان نے واضح طو رپرکہا ہے پاکستان کی سرحد امریکہ اور طالبان کو استعمال نہیں کرنے دیں گے ، افغانستان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو بارڈر مکمل بند کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں ،پاک افغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے ،پورا بارڈر مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں ، ہم نے طالبان کو امریکہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ کیا ،افغانستان کا پر امن حل چاہتے ہیں ، افغان حکومت نے تمام متخارب دھڑکوں کو شامل کر کے مستحکم افغان حکومت بنائی ہے ، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے اہم ہے ،وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے اپنا موقف واضح کردیا۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں 1970میں امریکہ چین تناؤ کو کم کرنے کیلئے اہم کردارادا کیا تھا، ہم یہ کرداردوبارہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، امریکہ چین تعلقات بہتر ہونے سے پوری دنیا میں بہتری آئے گی ، دونوں بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔