لاہور(سب نیوز )بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ نریندرمودی بھارت کو ہندوتوا کی طرف لیکرجارہے تھے، نریندرمودی کو اپنی پالیسیوں کوری وزٹ کرنا پڑے گا۔بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے لئے یہ الیکشن سیٹ بیک ہے، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ہندو وزیراعلی لانا چاہتے ہیں۔
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے الیکشن میں ریاستی مشینری کو استعمال کیا، نریندر مودی نے الیکشن میں عدلیہ کو بھی استعمال کیا، نریندر مودی ان علاقوں میں ہارے جہاں وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ڈاکٹرقمرچیمہ نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نیعام لوگوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا چہرہ بے نقاب کیا۔
