اسلام آباد(سب نیوز ) ڈیجیٹل پاکستان کے قیام کی جانب اہم قدم، نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دیدی گئی۔نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے 50، 50 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی، وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیجیٹل پاکستان کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے قانون سازی کیلئے کام کررہی ہے۔
نیشنل ڈیجیٹل کونسل اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے بجٹ مختص کرنے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
