Saturday, May 9, 2026
ہومٹاپ سٹوریدورہ چین: وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ چین: وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

بیجنگ:وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
وزیراعظم فورم میں گفتگو بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔