Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ سے متنازعہ ٹویٹ،ایف آئی اے ان ایکشن،تین پی ٹی آئی رہنمائوں کو طلب کر لیا،نوٹس سب نیوز پر

بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ سے متنازعہ ٹویٹ،ایف آئی اے ان ایکشن،تین پی ٹی آئی رہنمائوں کو طلب کر لیا،نوٹس سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کے اکا ئو نٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت۔بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔نوٹس کے مطابق تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے بجے انکوائری کے لیے بلا لیا ۔جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں ان میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رف حسن شامل ہیں۔۔ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکانٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکانٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔۔جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایاجاسکتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔