Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔رپورٹ میں اراکین پنجاب اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں چند اراکین پنجاب اسمبلی کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارکن دلبرداشتہ ہو چکے ہیں، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔شیر افضل مروت پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے فارغ، اب کوئی مجھ سے بھیک نہ مانگیرپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاہور اور پنجاب میں کوئی رہنما کارکنان کی قیادت کیلئے موجود نہیں، تحریک انصاف پنجاب میں کوئی بڑا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔