ہومبریکنگ نیوزشعیب اختر کی پی ٹی وی پر واپسی :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی کوششیں کامیاب

شعیب اختر کی پی ٹی وی پر واپسی :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی کوششیں کامیاب

اسلام آبادق(سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کامیاب،فاسٹ بولر شعیب اختر پی ٹی وی پر بطور مبصر فرائض سرانجام دینگے،معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر جن کی دنیا بھر میں فین فالونگ ہے اور کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کی حیثیت سے نظر آتے ہیں نے فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی ذاتی کاوشوں کے بعد ایک مرتبہ پھر پی ٹی وی سپورٹس کو جوائن کر لیا ہے۔

جون 2024 سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جس میں دیا بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گی کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ ان مقابلوں کی نشریات میں شعیب اختر بطور تجزیہ کار اپنی ماہرانہ رائے دینگے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں کرکٹ کے مقابلوں کے براہ راست شریات کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ کے بعد وہ پی ٹی وی علیحدہ ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔