ہومشوبزپنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی83 ویں سالگرہ

پنجابی فلموں کے بادشاہ سلطان راہی کی83 ویں سالگرہ

لاہور،لالی وڈ انڈسٹری میں پنجابی فلموں کے بادشاہ،لیجنڈ فنکار اداکار سلطان راہی کے مداح ان کی 83ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گنڈاسہ پکڑے سلطان راہی کی فلمیں آج بھی دیکھنے والوں کی پسندیدہ فلمیں ہیں۔ گنیز بک آف ریکارڈ میں آنیوالے پہلے پاکستانی فنکار و اداکار سلطان راہی نے برسوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا۔گرج دار آواز، روب دار شخصیت اور جابر لہجے کے مالک سلطان راہی 24جون1938 کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے، سلطان راہی نے فلمی سفر کا آغاز1959میں فلم باغی میں اضافی کردار سے کیا، 70کی دہائی میں فلم بشیرا، وحشی جٹ اور مولا جٹ نے انہیں بام عروج تک پہنچا دیا تھا۔800سے زائد فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے پر سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان، مولا جٹ، چن وریام آخری جنگ اور شعلے سر فہرست ہیں ۔ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔